بلاول بھٹو کی پیپلزپارٹی چھوڑکر جانے والوں کوواپسی کی پیش کش

اسلام آباد(نیوزٹویو) پاکستان پیپلزپارٹی نے پارٹی چھوڑ کر جانے والے رہنماوں کو پارٹی میں واپسی کی پیش کش کر دی پا رلیمنٹ ہاوس میں میڈیا سے گفتگو میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے لاہور میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت افغانستان کے معاملےپر جو کررہی ہے اسے پارلیمنٹ میں لا ئےبتایا جا ئے پاکستانکے نام پر کیا پالیسی بن رہی ہےحکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے ہر قسم کا آپشن استعمال کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میاں شہباز شریف سے اے پی سی سے متعلق بات کی ہے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ ہماری پالیسی درست نہیں ہوگی تو دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوگا۔ انہوں کہا کہ حکومت افغانستان کے مسئلے پر جو کچھ کر رہی ہے وہ پارلیمنٹ میں لائے۔ حکومت بتائے کہ وہ پاکستان کے نام پر کیا پالیسی بنا رہی ہےانہوں نے کہا کہ اسپیکر نے کہا تھا کہ بجٹ کے بعد افغانستان کے معاملے پر اجلاس ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو ملک میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعات پر غور کرنا چاہیے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ
دہشت گردی کے معاملے پر عمران خان کی حکومت کا ہمیشہ کمزور مؤقف رہا ہے۔چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دیرینہ ساتھی جو پارٹی چھوڑ گئے ہیں انہیں پارٹی میں خوش آمدید کہا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھٹو شہید کے ساتھیوں کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پرویز اشرف رابطے میں ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ لوگ پیپلزپارٹی میں شامل ہونے کے لیے رابطے کررہے ہیں بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت نے بزنس کمیونٹی کے ساتھ زیادتی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے بل پاس کرنے میں اپوزیشن کو اعتماد میں نہیں لیا بلاول بھٹو نے کہا کہ صدر زردار ی کی طبعیت پوچھنے پر پرویزالٰہی کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ق لیگ نے سندھ میں گندم کی قیمت 2 ہزار روپے کرنے کے فیصلے کی تعریف کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ق لیگ نے پنجاب میں بھی گندم کی قیمت 2 ہزار روپے فی من کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں