بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ‘ہمسفر’ کو 10 سال مکمل،مائرہ خان کا مداحوں سے پیار۔

 اسلام آباد (نیوز ویب ) ماہرہ خان کے  ڈرامے  ہمسفر کو ریلیز ہوئے 10 سال مکمل ہو چکے ہیں ۔ اس ڈرامے میں مائرہ خان کے ساتھ فواد خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔اس جوڑی کو مداحوں کے جانب سے خاصی پذیرائی ملی ۔ یہی وجہ ہے کہ لوگ آج بھی ان سے اتنا ہی پیار کرتے ہیں۔ پاکستان کی ہر دلعزیز و خوبرو  اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے 10 سال پرانے ڈرامے سے لیا گیا ایک نکاح کا سین سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا ہے۔ماہرہ خان نے اپنے آج سے 10 سال قبل سُپر ہٹ ڈرامے ’ہمسفر ‘ کی اپنے مداحوں کے ساتھ یاد تازہ کی ہے۔ماہرہ خان کی جانب سے اپنے اس ڈرامے سے لیے گئے ایک جذباتی سین کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں دو مرکزی کرداروں خرد اور اشعر کا نکاح دکھایا گیا ہے۔ماہرہ خان نے اس سین کو اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں