بلوچستان،بارشوں سے مزید 13 اموات، ہلاکتیں 209 ہوگئیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان میں بارشوں سے مزید 13 افراد جان سے گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 209 ہوگئی۔انتظامیہ کے مطابق پشین میں ڈیم ٹوٹنےکےسبب 7  افراد ریلے میں بہہ گئے اور ضلع لسبیلہ کے ندی نالوں میں شدید طغیانی آگئی جب کہ کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر ٹریفک معطل ہوگئی۔انتظامیہ کے مطابق اوتھل میں بارشوں کےنتیجے میں زیرو پوائنٹ کےقریب بجلی کی ہائی پاور ٹینشن لائن کےدو پول گرگئے جس سے علاقے میں بجلی معطل ہوگئی۔اس کے علاوہ شمالی بلوچستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد ارضیاتی تبدیلیاں سامنے آئی ہیں جس میں کہیں زمین سرک گئی تو کہیں سے زمین دھنس گئی جب کہ بعض مقامات پر زمین میں دراڑیں بھی پڑ گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں