بلوچستان،تیز بارشوں اورسیلابی صورتِ حال کے پیشں نظرالرٹ جاری

چمن (نیوزٹویو)بلوچستان کے علاقے چمن میں تیز بارشوں اور سیلابی صورتِ حال سے متعلق محکمۂ داخلہ کی جانب سے الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمۂ داخلہ بلوچستان کی جانب سے مالی اور جانی نقصانات سے بچنے کے لیے شہریوں کو آمد و رفت محدود کرنے کی بھی ہدایت جاری کی گئی ہے۔جاری کیے گئے نئے نوٹیفیکیشن کے مطابق تمام ڈیمز، ندیوں، پکنک پوائنٹس پر جانے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو پکنک پوائنٹس سیل کرنے اور روٹس محدود کرنے کی بھی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ہدایات پر مبنی جاری کردہ نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ بہتی ندیوں اور نالوں کو پار کرنے والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو روکا جائے۔دوسری جانب محکمۂ داخلہ بلوچستان کی جانب سے قلعہ عبداللّٰہ، قلعہ سیف اللّٰہ، پشین، توبہ اچکزئی، ژوب میں ڈیموں کے اطراف دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں