بلوچستان،دہشتگردوں کی سکیورٹی فورس کی چیک پوسٹ پر فائرنگ،دوجوان شہید

راولپنڈی (نیوزٹویو) دہشت گردوں کی جانب سےبلوچستان کے علاقے تمپ میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر فائرنگ سےپا ک فوج کے2دو جوان اپنے وطن پرقربان ہو گئے پا ک فوج کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی بزدلا نہ کا رروا ئیوں کو بلوچستان کے امن میں رکاوٹ نہیں بننے دینگے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بلوچستان کے علاقے تمپ میں دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔ یہ چیک پوسٹ دہشت گردوں کی نقل و حرکت روکنے کیلئے قائم کی گئی تھی۔ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے فوری جواب دیا گیا، جس سے دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچافائرنگ کے تبادلے میں 2 فوجی جوان جام شہادت نوش کرگئےآئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی نصیب اللہ اور سپاہی انشااللہ شہید ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دستیاب ہتھیاروں سےدہشت گردوں کو فوری اور مؤثر جواب دیا۔ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں دہشتگردوں کا بھاری نقصان ہوا۔ پاک فوج کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیوں سے نمٹنے کے لیے پرعزم ہیں۔ سیکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں