بلوچستان،پاک فوج کا ہیلی کاپٹر کر تباہ، 6 اہلکار شہید

اسلام آباد(نیوزٹویو)پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا ہے کہ پاک فوج کا 1 ہیلی کاپٹر گزشتہ شب بلوچستان میں فلائنگ مشن کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق حادثے میں 2 پائلٹس سمیت ہیلی کاپٹر میں سوار تمام 6 فوجی اہلکار شہید ہو گئے۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے بتایا ہے کہ شہداء میں پائلٹ میجر محمد منیب افضل، پائلٹ میجر خرم شہزاد شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر نے یہ بھی بتایا ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے کے نتیجے میں شہید ہونے والوں میں نائیک جلیل،صوبیدار عبدالواحد، سپاہی محمد عمران اور سپاہی شعیب بھی شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں