بلوچستان میں شہیدکیپٹن محمد فہد شہید کی فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین

راولپنڈی(نیوزٹویو)بلوچستان میں شہید ہونے والے کیپٹن محمد فہد شہید کی فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین کردی گئی نماز جنازہ راولپنڈی میں ادا کی گئی آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شہید کیپٹن فہد کی نماز جنازہ آرمی قبرستان راولپنڈی میں ادا کی گئی جس کے بعد انہیں فوجی اعزازکے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا بھی شامل ہوئے، سینئر سول اور ملٹری افسران کے علاوہ سپاہیوں، شہریوں اور شہید کے اہل خانہ نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی۔کیپٹن فہد بلوچستان کے علاقے کاہان میں آپریشن کے دوران ہونے والے بارودی سرنگ دھماکے شہید ہوئے تھے ان کے علاوہ 4 جوانوں نے بھی جام شہادت نوش کیا تھا۔ کیپٹن فہد شہید کے والد محمد توفیق خان ریٹائرڈ آرمی افسر ہیں،یکم اگست 1996 کو پیدا ہونے والے کیپٹن فہد شہید کا تعلق 137 ویں پی ایم اے لانگ کورس سے ہے،مادر وطن پر قربان ہونے والے سپوت کیپٹن فہد شہید نے 11 فرنٹیئر فورس رجمنٹ میں 15 اپریل 2018 کو کمیشن حاصل کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں