بلوچستان کےعلاقےکاہان میں بارودی سرنگ کادھماکہ ،کیپٹن سمیت 5جوان شہید

راولپنڈی(نیوزٹویو)صوبہ بلوچستان کےعلاقے کاہان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کے کیپٹن سمیت 5 سیکیورٹی اہلکار وطن پرقربان ہو گئے۔ شہدا میں کیپٹن فہد، لانس نائیک امتیاز، سپاہی اصغر، سپاہی مہران اور سپاہی شمعون شامل ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق باردوی سرنگ دھماکا صدقہ خفیہ اطلاعات پر علاقے میں کلیئرنس آپریشن کے دوران ہوا۔ کاہان میں کل سے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ژوب میں خفیہ اطلاعات پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا اور دہشت گردوں کا بلوچستان داخل ہونے سے روکا تو دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق بزدلانہ کارروائیاں بلوچستان کے امن اور خوشحالی کو سبوتاژ نہیں کرسکتیں، سیکیورٹی فورسز قربانیاں دے کر مزموم عزائم ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بلوچستان کے ضلع ضلع ژوب میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا جوان شہید اور ایک دہشت گرد مارا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں