بلوچستان کے علاقےمستونگ اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھکٹے

اسلام آباد(نیوزٹویو)بلوچستان کے علاقے مستونگ اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھکٹے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق مستونگ میں آنے والے زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 3 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلہ پیما مرکز کا بتانا ہے کہ زلزلے کا مرکز مستونگ کے جنوب میں 18 کلو میٹر دور تھا۔واضح رہے کہ زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں