بولان،ریلوے ٹریک پر دھماکہ،جعفر ایکسپریس کی 7 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

بولان (نیوزٹویو)بولان کے علاقے پنیر میں ریلوے ٹریک پر دھماکے سے جعفر ایکسپریس کی 7 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ریلوے حکام کے مطابق دھماکے میں 6 مسافر زخمی ہوئے جنہیں سی ایم ایچ سبی منتقل کردیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر آغا سمیع کا کہنا ہے کہ ریلوے ٹریک پر دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے کیا گیا۔

اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس کے مسافروں کو لانے کے لیے سبی سے ریلیف ٹرین روانہ کردی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ دھماکے سے انجن اور7  بوگیاں پٹری سے اتریں، ضلع کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں