بھارتی ارب پتی نیل امبانی کی دولت میں ایک ہفتہ میں3ارب70کروڑڈالرکااضافہ

اسلام آباد(نیوزٹویو) بھارتی ارب پتی کاروباری شخصیت نیل امبانی کی ایک ہفتے کی آمدنی 3 ارب 70 کروڑ ڈالرہے بلوم برگ کی رپورٹ کی مطابق یہ آمدن ان کی گزشتہ ہفتے دولت میں ہونے وا لے اضافہ ہے ۔رپورٹ کے مطابق امبانی نے توانائی کے اہداف میں اضافہ کیا جس پر ان کی فلیک شپ کمپنی کے حصص میں ایک ہی دن میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیابلوم برگ ارب پتی انڈیکس کے مطابق ایشیا کے امیر ترین شخص موکیش امبانی کی دولت اب 92.6 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے، اور توقع کی جا رہی ہے کہ وہ بہت جلد 100 ارب ڈالر کے اثاثے رکھنے والے عالمی کھرب پتی کلب میں شامل ہوجائیں گے۔اس وقت بلوم برگ کی رپورٹ میں دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں امبانی کا 12 واں نمبر ہے۔

امبانی کی کمپنی ہندوستانی مارکیٹ میں ایک اہم کھلاڑی بن چکی ہے اس نے فیس بک سمیت سرمایہ کاروں کے تعاون سے اپنے ڈیجیٹل آپریشنز پر پچیس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔اس سال امبانی نے کلین انرجی میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے ایک غیر معمولی منصوبے کا افتتاح کیا تھا جو ہندوستان کی سب سے اہم کمپنی کے لیے ایک نیا مرکز ہے۔اس وقت بلومبرگ انڈیکس کے مطابق جیف بیزوس دنیا کے امیر ترین شخص ہیں، ان کے اثاثے اس وقت 191 ارب ڈالر جبکہ ایلون مسک کے اثاثے 190 ارب ڈالر ہیں۔وبا کے دوران بھی ایمازون نے ریکارڈ کاروبار کیا اور گزشتہ سال کے مقابلے میں دوگنا منافع حاصل کیا۔ کمپنی نے ایک سہ ماہی میں 100 ارب ڈالر سے زیادہ آمدنی حاصل کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں