بھارتی ریاست سِکم میں کلاؤڈ برسٹ،14 افراد ہلاک،100 سے زائد لاپتہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست سِکم میںکلاؤڈ برسٹ کے باعث پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 14 ہوگئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سیلاب کی وجہ سے مختلف حادثات میں 26 افراد زخمی ہوئے ہیں جب کہ 23 بھارتی فوجی اہلکار سمیت 102 افراد لاپتا ہیں جن کی تلاش کیلئے  سرچ آپریشن جاری ہے۔

حکام نے بتایا کہ سیلاب کی وجہ سے 11 پل پانی میں بہہ گئے جس کی وجہ سے 22 ہزار افراد کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

حکام کا کہنا ہےکہ محکمہ موسمیات نے ریاست میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے جس سے  سِکم سمیت  پڑوسی ریاستوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے اور اس دوران پروازیں بھی متاثر ہوں گی۔

واضح رہے  کہ بھارت کی شمالی ریاست سِکم کی لوناک جھیل پر بادل پھٹنے کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں دریائے ٹیسٹا میں پانی کی سطح میں اضافہ ہونے کے سبب سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں