بھارتی ناموراداکار امیتباھ بچن نے اپنی تمام جائداد بیٹا اور بیٹی میں برابر بانٹ دی

نئی دہلی(نیوزٹویو) بالی وڈ کے نامور اداکارامیتابھ بچن نے تمام دولت اپنے دونوں بچوں میں آدھی آدھی بانٹ دی بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ کے نامور اداکار امیتابھ بچن نے اپنی کروڑوں کے اثاثوں کی وصیت کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ اداکار امیتابھ بچن نے اپنی زندگی میں ہی اپنی وصیت تیار کر لی جس میں اثاثوں کی تقسیم کر دی۔بھارتی اداکار امیتابھ بچن کی وصیت کے مطابق ان کے دونوں بچوں کو جائیداد میں برابر کا حصہ ملے گا جس میں ان کی  بیٹی شویتا بچن نندا اور ابھیشک بچن کو فی کس ایک ہزار 500 کروڑ روپے ملیں گے۔واضح رہے کہ امیتابھ بچن 3 ہزار کروڑ بھارتی روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں اور ان کی کمائی کا بڑا حصہ برانڈز کی تشہیر کے ذریعے حاصل ہوتا ہے۔ امیتابھ بچن ایک برانڈ کی انڈورسمنٹ کے 6 سے 7 کروڑ روپے لیتے ہیں۔

دوسری جانب سلمان خان کے والد اور بالی وڈ کے مشہور لکھاری سلیم خان نے امیتابھ بچن کو ریٹائر ہونے کا مشورہ دیا ہے اور کہا ہےکہ امیتابھ بچن کو اب ریٹائر ہوجانا چاہیے، انہوں نے اپنی زندگی میں وہ سب حاصل کرلیا ہے جو انہیں کرنا چاہیے تھا اور اب انہیں زندگی کے چند سال خود کو بھی دینے چاہئیں۔امیتابھ بچن نے پیشہ ورانہ طور پر شاندار اننگز کھیلیں، انہوں نے بہت اچھا کام کیا لہذا اب انہیں اس دوڑ سے خود کو باہر کردینا چاہیے اور ریٹائر ہوجانا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں