بھارت میں شادی کی تقریب کے دوران دلہن چل بسی

اتر پردیش کے شہر ایٹواہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں عین شادی کے موقع پر دلہن کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا اور وہ اسپتال پہنچنے سے قبل چل بسی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش کے ایٹواہ شہر میں ہندو شادی روایت کے تحت اپنے ہونے والے شوہر منجیش کمار کے ساتھ پھولوں کی مالا کا تبادلہ کرنے کے بعد دلہن جس کا نام سروبھی بتایا گیا ہے کو دل کا دورہ پڑا۔ ایسے خوشی کے موقع پر اس طرح کے ناگہانی واقعے کی کسی کو بھی توقع نہیں تھی اس صورتحال میں تقریب کے شرکاء بھی حیران و پریشان ہو گئے۔ اس غم کی صورتحال میں لڑکا اور لڑکی کے اہل خانہ نے ایک تکلیف دہ فیصلہ کیا، شادی کی تقریب روکنے کے بجائے تھوڑے بحث و مباحثے کے بعد طے پایا کہ دلہن سروبھی کی موت کے بعد اس کی چھوٹی بہن نشا سے دولہا منجیش کمار کی شادی کردی جائے۔ اس حوالے سے لڑکی کے ماموں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ لمحہ ہمارے لیے بہت تکلیف دہ تھا جب ایک کمرے میں دلہن کی لاش رکھی تھی جبکہ دوسرے کمرے میں اسی کی بہن کو دلہن بنایا جارہا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں