بھارت نے افغانستان کو انسانی امداد کے تحت 2ٹن ادویات کی تیسری کھیپ بھیج دی

اسلام آباد(ویب نیوز)بھارت نے انسانی امداد کے تحت 2 ٹن زندگی بچانے والی ادویات کی تیسری کھیپ افغانستان بھیج دی۔بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق بھارت سے ادویات کابل کے اندراگاندھی اسپتال پہنچائی گئیں ہیں۔ بھارت افغان عوام کیلئے انسانی امداد فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے حال ہی میں کورونا ویکسین کی 5 لاکھ خوراکیں،طبی سامان افغانستان بھیجا ہے۔بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتوں میں طبی سامان،خوراک پر مشتمل مزید انسانی امدادافغانستان بھیجیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں