بھارت نےخاموشی سےکابل میں اپناسفارتخانہ دوبارہ کھول لیا

کابل(ویب ڈیسک) بھارت نے اعلان  کیے بغیرہی انہتائی خاموشی کے ساتھ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھول لیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارےکے مطابق بھارت نے بغیر کسی باضابطہ اعلان کے خاموشی سے کابل میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھول لیا اور بھارت سے ایک ٹیم سفارت خانے پہنچ گئی۔بھارتی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی سفارتخانے پہنچنے والی ٹیم افغان عوام کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فراہم کی جانے والی امداد کی تقسیم کا جائزہ لے گی۔ یادرہے کہ بھارت نے 10 ماہ قبل افغانستان میں طالبان کی حکومت قائم ہونے کے بعد اپنا سفارتخانہ بند کر دیا تھا۔ افغانستان میں اشرف غنی اور حامد کرزئی کی حکومتوں میں بھارت کا کابل میں ایک سفارتخانہ اور 4 قوںصل خانے کام کر رہے تھے۔ واضح رہے کہ پاکستان کا بھارت پر الزام ہے کہ بھارت ماضی میں افغانستان میں اپنے قونصل خانوں کو پاکستان میں دہشت گردی ار عدم استحکام  پھیلانے کے لیے استعمال کرتا رہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں