بہاولنگر واقعہ کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی قائم،ذمہ داران کا تعین ہوگا،آئی ایس پی آر

راولپنڈی (نیوزٹویو) پاک فوج نے کہا ہے کہ بہاول نگرواقعہ کی تحقیقات سکیورٹٰی اور پولیس اہلکاروں پر مشتمل مشترکہ کمیٹی کرے گی جبکہ دوسری جانب پنجاب حکومت نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی ہے
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہناہے کہ بہاولنگر میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جس کو فوج اور پولیس حکام کی مشترکہ کوششوں سے فوری حل کرلیا مگر مخصوص عناصر نے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا شروع کردیا۔شرپسند عناصر کی جانب سے مخصوص مقاصد کیلئے ریاستی اداروں اور سرکاری محکموں کے درمیان تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کی گئی، قوانین کی خلاف ورزی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے ذمہ داران کا تعین کیا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ حقائق کا پتہ لگانے کیلئےذمہ داروں کی نشاندہی کی جائے گی،تحقیقات کیلئے سکیورٹی اور پولیس اہلکاروں پر مشتمل مشترکہ انکوائری کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں