بیرون ملک رہنےوالےپاکستانی امپورٹ پر پابندی والی متعدد لگژری اشیا بیگج رولزکےتحت لاسکتے ہیں،وزارت تجارت

اسلام آباد(نیوزٹویو) بیرون ملک سے آنے والے پا کستنا نی لگژری اشیا کی امپورٹ ہر پابندی کی زد میں آنے والی اشیا بیگج رولز کے تحت اپنے ذاتی استعمال کے لیے لا سکیں گے واضح رہے کہ حکومت نے درآمدی بل اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم کرنے کے لیے 38 امپورٹڈ لگژری آئٹمز پر پابندی لگانے کا اعلان کیا ہے جن میں موبائل فونز، چاکلیٹس، گاڑیاں، جوتے اور دیگر اشیا وغیرہ شامل ہیں۔ان تمام اشیا کی ملک میں درآمد پر پابندی کا نوٹی فیکیشن بھی وزارت تجارت نے جمعہ کو جاری کردیا تھاوزارت تجارت کے ایڈیشنل سیکریٹری مجتبٰی مومن نے اردوویب نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ بیرون ملک سے آنے والے مسافروں پر ایف بی آر کے بیگیج رولز لاگو ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ کمرشل امپورٹ کے لیے الگ قواعد ہیں جبکہ بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے ان کی وطن واپسی کی مدت کے مطابق اشیا لانے کے طے کردہ قواعد و ضوابط ہیں۔ایف بی آر کی ویب سائٹ پر موجود بیگیج رولز میں بیرون ملک سات یا اس سے کم دن رہنے کے بعد واپس آنے والے پاکستانی مسافر اپنے ذاتی استعمال کی اشیا بغیر ڈیوٹی ادا کیے اب بھی اپنے ساتھ لا سکتے ہیں۔

ان اشیا میں موبائل فون، الیکٹرک شیور، ذاتی کپڑے، زیورات، بچوں کے کھلونے اگر بچہ ساتھ ہو، ذاتی وہیل چیئر، استری، ہیئر ڈرائر اور ہیئر ڈریسر شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 200 سگریٹس، 50 سگار، 500 گرام تمباکو، گھڑی، لیپ ٹاپ اور اس کا زیر استعمال چارجر بھی ساتھ لا سکتے ہیں۔

ایف بی آر کے بیگج قواعد کے مطابق ایسے مسافر خواتین و حضرت جن کا پاکستان سے باہر آٹھ دن قیام ہو وہ بغیر کوئی ڈیوٹی ادا کیے مندرجہ ذیل اشیا اپنے ساتھ لا سکتے ہیں۔ذاتی استعمال کی وہ تمام اشیا جن کا ذکر سات دن سے کم رہنے والوں کی مد میں اوپر ہوچکا ہے وہ اس کیٹیگری کے افراد اپنے ہر دورے پر لا سکتے ہیں۔

ایسے افراد ایک کیلنڈر سال میں صرف پہلے دورے کے دوران مندرجہ ذیل اشیا بھی بغیر ڈیوٹی کے لاسکتے ہیں۔ایک ریڈیو اور ایک ٹیپ ریکارڈر، ایک وی سی آر یا ڈی وی ڈی پلیئر یا ملتا جلتا آلہ، ایک عام کیمرہ اور ایک ویڈیو کیمرہ، ذاتی زیورات مناسب مقدار میں، پیشہ ورانہ آلات جن کی مالیت 500 امریکی ڈالر سے زائد نہ ہو۔اس کے علاوہ تبرکات اور دیگر اشیا بھی لا سکتے ہیں، تاہم اس فہرست میں ٹی وی، ڈیپ فریزر، واشنگ مشین، ایئرکنڈیشنر، ریفریجریجٹر، مائیکروویو اوون، کوکنگ رینج شامل نہیں ہیں۔

ان اشیا کے علاوہ طے شدہ ڈیوٹی کی ادائیگی پر آٹھ دن سے زائد باہر رہنے والے افراد ٹی وی، ڈیپ فریزر، واشنگ مشین، ایئرکنڈیشنر، ریفریجریجٹر، مائیکروویو اوون، کوکنگ رینج وغیرہ بھی لا سکتے ہیں۔

ایف بی آر کے ضوابط کے مطابق ایسے پاکستانی جو پاکستان میں مستقل طور پر واپسی کے لیے آ رہے ہوں وہ مندرجہ ذیل اشیا ڈیوٹی ادا کیے بغیر ساتھ لا سکتے ہیں۔ وہ تمام اشیا جو آٹھ دن سے زائد بیرون ملک قیام کرنے والے افراد کو لانے کی اجازت ہے۔ اس کے علاوہ اس کیٹیگری میں شامل پاکستانی مسافر ڈیوٹی ادا کیے بغیر پرانا فرنیچر، کچن کا سامان، برتن، ٹونٹیاں وغیرہ، قالین، پردے، بیڈ شیٹس، کمبل وغیرہ لا سکتے ہیں۔تاہم اس فہرست میں ٹی وی، ڈیپ فریزر، واشنگ مشین، ایئرکنڈیشنر، ریفریجریجٹر، مائیکروویو اوون، کوکنگ رینج شامل نہیں ہیں۔ایسے افراد پانچ ہزار ڈالر تک کی مالیت کے پیشہ ورانہ آلات بھی لا سکتے ہیں۔ ایسے افراد جو ڈاکٹرز ہوں وہ استعمال شدہ طبی آلات جیسا کہ الیکٹرومیڈیکل آلات بھی لا سکتے ہیں۔اس کیٹیگری میں شامل پولیس، آرمی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افراد غیر ممنوعہ بار کا اسلحہ بھی لا سکتے ہیں۔اس کے علاوہ طے شدہ ڈیوٹی کی ادائیگی پر 8 روز سے زائد باہر رہنے والے افراد ٹی وی، ڈیپ فریزر، واشنگ مشین، ایئرکنڈیشنر، ریفریجریجٹر، مائیکروویو اوون، کوکنگ رینج وغیرہ بھی لا سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں