بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے ملک کی پہلی الیکٹرک کار اور بیٹری تیار کرلی

امریکہ (نیوز ڈیسک) بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے  ملک کی پہلی الیکٹرک کار اور بیٹری تیار کرلی ہے جس کی نقاب کشائی آئندہ تین سے چار ماہ کے دوران پاکستان میں کی جائے گی۔یہ پروٹو ٹائپ الیکٹرک کار امریکہ، کینیڈا اور برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں نے ڈائس فاؤنڈیشن کی مدد سے تیار کی ہے جسے بہت جلد پاکستان میں لانچ  کیا جائے گا۔یہ “میڈ ان پاکستان الیکٹرک کار” پراجیکٹ ڈائس فاؤنڈیشن کی جانب سے پاکستان میں چلائے جانے والے چار میگا پراجیکٹس میں سے ایک ہے۔ جس کا مقصد ٹیکنالوجی کے میدان میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی مہارت کو سامنے لانا ہے۔انگریزی اخبار ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق ڈائس فاؤنڈیشن کے بانی اور چیئرمین ڈاکٹر خورشید قریشی نے کہا ہے کہ بہت جلد  بیرون ملک مقیم پاکستانی انجینئرز اور ماہرین کی مدد سے پاکستان میں دیسی ساختہ الیکٹرک کار تیار کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں