بینکوں نےریٹائرڈ ریلوے ملازمین کی پنشن روک دی

اسلام آباد(نیوزٹویو) بینکوں نے ریٹائرڈ ریلوے ملازمین کی پنشن روک دی۔ وزارت ریلوے کے مطابق17 ہزار سے زائد ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن کوائف کی عدم فراہمی کے باعث روکی گئی ہے، ریٹائرڈ ملازمین کو قوائد کے مطابق ہر سال مارچ اورستمبر میں کوائف جمع کرانے ہوتے ہیں۔ وزارت ریلوے نے ریٹائرڈ ملازمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے کوائف جلد از جلد جمع کرائیں تاکہ پنشن بحال ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں