بیوی کو زندہ جلانے والا ملزم گرفتار

لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور کے علاقے کاہنہ میں گھریلو ناچاقی پر بیوی کو مبینہ طور پر زندہ جلانے والے ملزم کو پولیس نے چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق کاہنہ کی مقتولہ نائلہ کے پانچ بچے ہیں جو اپنی نانی کے گھر گئے ہوئے تھے۔ شوہر زبیر نے مبینہ طور پر نائلہ کو زندہ جلایا اور فرار ہو گیا۔ پولیس پہنچی تو نائلہ دم توڑ چکی تھی۔ پولیس کے مطابق ملزم نشے کا عادی ہے جسے چند گھنٹے میں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم زبیر نے گھریلو ناچاقی پر اہلیہ نائلہ کو قتل کیا۔ واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں