بیٹی کا قتل کر کے بیوی نے لیا شوہرسے دوسری شادی کا بدلا

کراچی: سعید آباد میں ماں نے بیٹی کو زہریلی دوا پلا کر قتل کر دیا جب کہ پولیس نے خاتون کو گرفتار کرلیا۔سعید آباد پولیس نے کمسن بیٹی کو زہر دیکر قتل کرنے کے دلخراش واقعے میں ملوث ماں کو گرفتار کرلیا۔ اس حوالے سے ایس ایچ او سعید آباد شاکر حسین نے بتایا کہ بلدیہ سیکٹر 8 میں رہائش پذیر صبا نامی خاتون کے گھر سے اس کی بیٹی 8 سالہ مریم کی لاش ملی تھی جس کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی تو خاتون نے بتایا کہ اس نے اپنی بیٹی کو چوہے مار دوا پلائی تھی جس کے باعث وہ ہلاک ہوگئی۔مزید معلومات حاصل کی گئی تو اس نے پولیس کو بتایا کہ اس کے شوہر طالب حسین نے مجھے طلاق دے کر دوسری شادی کرلی تھی اور وہ گزشتہ 8 ماہ سے گھر کا خرچہ نہیں دے رہا تھا لہذا غربت اور اس مہنگائی کے دور میں وہ اپنے بچوں کو دو وقت کی روٹی کہاں سے کھلاتی جس پر اس نے شوہر کو سبق سیکھانے کے لیے اپنی بیٹی مریم کو چوہے مار دوا پلائی تھی۔شاکر حسین نے مزید بتایا کہ گرفتار خاتون 3 بچوں کی ماں ہے تاہم پولیس ملزمہ صبا کے شوہر کو تلاش کر رہی ہے تاکہ اس سے بھی مزید معلومات حاصل کرتے ہوئے مقدمہ بھی اسی کی مدعیت میں درج کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں