تاجرتنظیموں کابجلی کےبھاری بلوں کےخلاف ملک گیراحتجاج اورشٹرڈاؤن ہڑتال کااعلان

اسلام آباد(نیوزٹویو) پاکستان کے تاجروں کی دوبڑی مرکزی تنظیموں آل پاکستان انجمن تاجران اورمرکزی تنظیم تاجران نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور بھاری بھرکم بلوں کے خلاف 29 اگست کوملک بھر میں بھرپوراحتجاج اور 31 اگست کو شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔اتوار کو صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ اور دیگر عہدیداران نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے کہا کہ حالات مہنگائی سے آگے نکل کر تباہی کے قریب پہنچ چکے ہیں، 16 ماہ کی حکومت نے تباہی مچائی، نگرانوں کیلئے قانون سازی بھی کی۔ 5 لاکھ کا سوٹ اور 10 کروڑ کی گاڑی حکمران استعمال کریں لیکن ٹیکس چوری کا الزام تاجروں پر آتا ہے، انہوں نے سوال اٹھایا کہ بڑے واپڈا افسران کی مفت بجلی ختم کرنا مذاق ہے ، باقی ملازمین کیلئے بجلی مفت کیوں؟۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ لوگوں کو ملک چھوڑنے کی راہ دکھانے والے نگران وزیراعظم معافی مانگیں۔

واضح رہے کہ مرکزی تنظیم تاجران پاکستان نے بھی بجلی بلوں میں اضافے کو ظالمانہ قرار دیتے ہوئے 29 اگست کو ملک گیر یوم احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔  تنظیم کے صدر کاشف چوہدری نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ تاجروں کیلئے کاروبار جاری رکھنا ممکن نہیں رہا، ملک کا ہر شہری ڈیفالٹ کر چکا ہے، حالات سول نافرمانی کا اشارہ دے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور بھاری بھرکم بلوں کے خلاف عوام کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، چھٹی کے روز بھی ملک کے مختلف شہروں میں عوام نے مہنگی بجلی کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا اوربلوں کو نذر آتش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں