تاجروں نے حکومت کو آئندہ بجٹ میں ٹیکس لگانے پر ا حتجا ج کی دھمکی دے دی

آل پا کستان انجمن تا جران نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ حکومت نئے ٹیکس لگانے کا سوچے بھی نہیں ورنہ تاجر پا کستان بھر میں ا حتجاج کرین گے کرونا کی و جہ سے تاجروں کے کاروبا ر پہلے ہی سکڑ چکے ہیں امید ہے آئندہ بجٹ میں حکو مت تاجروں کو سہولت اور ریلیف فرایم کرے گی بدھ کو آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ، سیکریٹری خالد چوہدری، آئی سی سی آئی کے ایگزیکٹیو ممبر محبوب خان، چوہدری عرفان، چودھری عبدالغفار اور دیگر کے ہمراہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر، سابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی ظفر بختاوری کو یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) کا سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔ اس موقع پر خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اجمل بلوچ نے ظفر بختاوری کی اسلام آباد کی تاجر برادری کے لیے خدمات کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے برادری کے مسائل حل کروائیں گے اور وفاق ہائے صنعت و تجارت میں اسلام آباد کی بھرپور نمائندگی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ دو ہفتے بعد اسمبلی میں وفاقی بجٹ پیش کیا جارہا ہے تاجر برادری امید ظاہر کرتی ہے کہ حکومت کرونا زیادہ تاجروں کے لیے سہولیات فراہم کرے گی اور ریلیف دے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ ڈیڑھ برس سے کرونا کی وجہ سے کاروبار تباہ ہو چکے ہیں جبکہ عید کے موقع پر تاجروں کو کاروبار کھولنے کی اجازت نہ دے کر بھی حکومت نے زیادتی کی۔ کرونا ایک حقیقت ہے اس وبا کی موجودگی میں ہی زندگی گزارنی ہوگی تاجروں کے کاروبار سکڑ چکے ہیں حکومت نئے ٹیکس لگانے کا سوچے بھی نا ورنہ تاجر سخت احتجاج کریں گے۔
یونائیٹڈ بزنس گروپ کے نومنتخب سیکرٹری جنرل اور آئی سی سی آئی کے سابق صدر ظفر بختاوری نے کہا کہ گروپ نے مجھے منتخب کر کے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے انشاء اللہ اس پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔ یو بی جی کو فعال بنایا جائے گا اور انشاء اللہ اگلا الیکشن بھی یو بی جی کے نام ہوگا۔ انہوں نے اعتماد کا اظہار کرنے پر افتخار علی ملک اور ایس ایم منیر کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے تاجر برادری سے اپیل کی کہ وہ اتحاد کا مظاہرہ کریں اور یو بی جی کے ہاتھ مضبوط کریں۔
اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے سابق سینئر نائب صدر اور آل پاکستان انجمن تاجران کے سیکریٹری اطلاعات خالد چوہدری اور آئی سی سی آئی کے ایگزیکٹیو ممبر محبوب احمد خان اور چوہدری عرفان نے اس موقع پر کہا کہ ظفر بختاوری کا یو بی جی کا بطور سیکرٹری جنرل انتخاب وفاقی دارالحکومت کے تاجروں اور صنعت کاروں کے لیے اعزاز ہے اور امید ہے کہ ان کی وجہ سے یو بی جی دوبارہ کامیاب ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یو بی جی کے صدر زبیر طفیل اور سیکریٹری اطلاعات مرزا اختیار بیگ باصلاحیت شخصیات ہیں اور دارالحکومت کی تاجر برادری یو بی جی کے شانہ بشانہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں