تاجروں نے کاروبار کی بندش سے متعلق سندھ حکومت کا فیصلہ مسترد کردیا

کراچی (نیوزڈیسک) تاجروں نے کاروبار کی بندش سے متعلق سندھ حکومت کا فیصلہ مسترد کردیا۔ آل پاکستان انجمن تاجران سندھ کے رہنما جاوید قریشی کا کہنا ہے کہ کاروبار کی بندش کے سندھ حکومت کے فیصلےکو مسترد کرتے ہیں۔ 17 ماہ کی طویل کاروباری بندش کی وجہ سےمشکل حالات میں ہیں۔ جاوید قریشی کا کہنا ہے کہ حکومت کورونا ویکسین لگانے کے ہدف میں ناکامی کی سزا تاجروں کو دے رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایس او پیز پر عمل کررہے ہیں، مزید کاروباری بندش قبول نہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں