تاجرویکیسینیشن کروائیں کاروباربچائیں،لاک ڈاون کی مزاحمت ہوگی،آل پاکستان انجمن تاجران

اسلام آباد(نیوزٹویو) آل پاکستان انجمن تاجران نے ملک بھرکے تاجروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ویکسینیشن کروا ئیں اور کا روبار بچائیں کورونا کی چوتھی لہر کے پیش نظر وزیراعظم نے دودبارہ لا ک ڈاون کا عندیہ دے دیا ہےآل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد اور ٹریڈرز ایسوسی ایشن آبپارہ مارکیٹ کے صدر اجمل بلوچ، سیکرٹری اور سابق سینئر نائب صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس خالد چوہدری اور اختر عباسی جنرل سیکریٹری ٹریڈرز ایسوسی ایشن آبپارہ مارکیٹ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے عندیہ دیا ہے کہ عنقریب کورونا پھیلنے سے دوبارہ کاروبار بند کرنے اور مزید لاک ڈاؤن کا آغاز کیا جا سکتا ہے، جبکہ مکمل کاروبار کھلے ہوئے ابھی صرف دو ہفتے ہوئے ہیں کہ دوبارہ بند کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ واضح کردینا چاہتے ہیں کہ اب تاجر مزید کسی لاک ڈاؤن یا کاروبار کی بندش کے متحمل نہیں ہو سکتے اگر ایسا کیا گیا تو حکومت کو تاجر برادری کی طرف سے سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ انہوں نے تاجروں سے کہا کہ وہ ویکسینیشن کروائیں اور کاروبار بچائیں کی پالیسی پر عمل کریں۔ جب کہ انتظامیہ اور حکومت کی طرف سے جاری کیے گئے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ دو برس سے کاروبار تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں گزشتہ عید پر بھی لاک ڈاؤن کرکے کاروبار بند کر دیے گئے تھے۔ عید الاضحی پر حکومت لاک ڈاؤن سے پرہیز کرے اور جانوروں کی منڈیوں میں ایس او پیز پرعمل درآمد کروائے اور صفائی کا نظام بہتر بنائے کیونکہ اب اگر کورونا پھیلا تو جانوروں کے لئے لگائی گئی منڈیوں میں رش کی وجہ سے ہوسکتا ہے۔منڈیاں کھلی جگہ لگائی جائیں اور فاصلے یقینی بنائے جائیں تاجر برادری انتظامیہ سے مثالی تعاون کرتی ہے اور آئندہ بھی جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں