تاجر جتنی جلدی ویکسینیشن کراویئں گے پا بندیاں اتنی جلدی ختم ہوںگی،امید ہے بقرعید پر مارکیٹس بند نہ ہوں، چیئرمین این سی اوسی اسد عمر

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ملک بھر کی تاجر تنظیموں نے چیئرمین  نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹراسد عمر سے مطالبہ کیا ہے کہ مارکیٹوں کو رات دس بجے تک کھولنے اور ہفتہ میں دو کی بجا ئے ایک دن بند رکھنے کا اعلان کیا جا ئے اسد عمر نے کہا ہے کہ تا جر خود کو اور اپنے سٹاف کی ویکسینیشن مکمل کروائیں ہم پا بندیاں کھول دیں گے جتنی جلدی تاجر ویکسینیشن کروا ئیں گے اتنی جلدی ہم کررونا پا بندیاں نرم کر دینگے امید ہے کہ بقرعید پر مارکیٹس بند نہ ہوں ان خیا لا ت کا ا ظہار انہوں اسلام آباد چیمبر میں ملک بھر کی تاجر تنظیموں اور ان کے نمائندوں بشمول مرکزی انجمن تاجران راولپنڈی سٹی وکینٹ اور اسلام آباد چمبر آف کامرس اور آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ، ملک شاھد غفور پراچہ ، شیخ حفیظ  کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں کیا این سی او سی کے چیئرمین اسد عمر کے ساتھ ملاقات کا اہتمام اسلام آباد چمبر کے صدر سردار یاسر الیاس نے چمبر آفس میں کیا تھا اسلام آباد چمبر کے صدر یاسر ا لیاس نےعید سے پہلے ھونے والے لاک ڈاون اور موجودہ صورتحال میں تاجروں کی معاشی بدحالی اور شادی ھالوں کی بندش ،ریسٹورنٹ کی بندش سے آگاہ کیا گیا اس موقع پر شیخ حفیظ نے اسد عمر سے مطالبہ کیا کہ اب این سی اوسی کی ھونے والئ میٹنگ میں ایک چھٹی اور مارکیٹوں کو رات 10بجے تک کھلا رکھنے کا اعلان کیا جائے۔اسد عمر نے کہا کہ آپ لوگ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اور اپنے اسٹاف کو ویکسین لگوائیں، ھم انشاءاللہ جلد ہی آپ لوگوں کی بات کو تسلیم کر لیں گے تاجروں کے لیے ھم نے ریلف پیکج کا بھی مطالبہ کیا ہے اسد عمر نے بتایا کہ اس پر وزیراعظم کی ھدائت پر کام ھو رھا ھے اسد عمر کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کی پہلی لہر کے دوران بہت زیادہ تنقید ہوئی۔ لاپرواہی کے باعث انڈیا میں تشویشناک صورتحال ہے۔ انڈیا میں گزشتہ ستر سالوں میں معشیت اتنی نہیں گری جتنا کورونا کے دوران گری۔ پاکستان کی بہتری کیلئے اچھی نیت سے فیصلے کر رہے ہیں اسد عمر نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ کاروباروں کو بند کیا جائے یا لاک ڈاؤن ہو۔ اسلام آباد کی اکیس فیصد آباد ویکسینیشن کروا چکی ہے۔ امید ہے بکرا عید مارکیٹس بند نہ ہوں۔ کورونا کے دوران میرج حال، ریسٹورنٹس اور تعلیمی اداروں کو نقصان ہوا۔ وزیر خزانہ نے یہ تجویز منظور کر لی ہے اور وزارت صنعت کے حکام اس پیکج پر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کرایہ ایکٹ اپوزیشن کے باعث سینٹ میں رکا ہوا ہے جو کہ اسلام آباد کے تاجروں کی دیرینہ خواہش ہے۔

 اسد عمر نے کہا کہ ملکی معیشت میں بہتری آ رہی ہے۔ آئندہ مالی سال کیلئے جی ڈی پی گروتھ 4.8 فیصد کا ہدف ہے۔ ن لیگ کے آخری سال سے زائد ہماری جی ڈی ہی گروتھ ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں