تحریک انصاف لانگ مارچ حملہ کیس ،مدعی ایس ایچ اوعامربھدردل کادورہ پڑنے سے جاں بحق

وزیرآباد(نیوزٹویو) تحریک انصاف لانگ مارچ حملہ کیس کے مدعی ایس ایچ او عامر بھدر دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گئے۔ عامر بھدر تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے وقت ایس ایچ او سٹی تعینات تھے، وہ کیس کی تفتیش میں اہم کردار تھے اور لانگ مارچ حملہ کیس کے مدعی بھی تھے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق گزشتہ رات طبیعت خراب ہونے پر عامر بھدر کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے، ڈاکٹرز نے مرنے کی وجہ ہارٹ اٹیک بتائی ہے، مرحوم ان دنوں ایس ایچ او صدر وزیر آباد تعینات تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں