تحریک انصاف پا رلیمینٹرین کے سربراہ پرویز خٹک کو آزاد امیدوار نے شکست دے دی

نوشہرہ(نیوزٹویو)پا کستان تحریک انصاف پا رلیمینٹرین کے سربراہ پرویز خٹک کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 33 نوشہرہ سے آزاد امیدوار کے ہاتھوں شکست ہو گئی این اے 33کے تمام پولنگ اسٹیشنز کےغیر حتمی اور غیرسرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار شاہ احد علی 90145 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین پرویزخٹک 25582 لے سکے ۔
عام انتخابات کے لئے پولنگ کا وقت شام 5 بجے تک مقرر کیا گیا تھا جس کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے اور مختلف حلقوں سے نتائج آنے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے رات 12 بجے تک الیکشن نتائج مکمل کرنے کا اعلان کر رکھا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں