تحریک انصاف کےمطالبےکاسر پاؤں نہیں ہوتا،قائد ن لیگ نواز شریف کی میڈیاگفتگو،عون چوہدری سےملاقات

لندن(نیوزٹویو)حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ہونے والے مذاکرات پرمسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا ردعمل بھی آگیا، انہوں نے کہا ہےکہ پی ٹی آئی کی ڈیمانڈ زتو پچھلے بیس سال سے دیکھ رہے ہیں،پی ٹی آئی کی ڈیمانڈ کے کوئی سرپاؤں نہیں ہوتے لندن میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے نواز شریف نےکہاہےکہ اللہ تعالیٰ کا شکرہےاس نےاپنے اورنبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے گھربلایا، نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے مدینہ منورہ کی حاضری ہوئی ،جہاں پاکستان کی سلامتی کیلئے دعا مانگی،ہرمحب وطن پاکستان کیلئے دعا مانگتاہوں،اللہ تعالی پاکستان پررحم کرے،اللہ تعالی ہم سب پر رحم کرے۔

نواز شریف نے اس سوال کہ پی ٹی آئی نے اسمبلی تحلیل کرنے کامطالبہ کیا ہےکے جواب میں کہا کہ پی ٹی آئی کی ڈیمانڈ زتو پچھلے بیس سال سے دیکھ رہے ہیں،پی ٹی آئی کی ڈیمانڈ کے کوئی سرپاؤں نہیں ہوتے ۔

 دریں اثنامسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیر اعظم نواز شریف سے وزیر اعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عون چودھری نے بھی لندن میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان کی موجودہ سیاسی صورت حال اور ملکی معاملات پر بات چیت کی گئی، عون چودھری نے نواز شریف کو جہانگیر ترین کا پیغام پہنچایا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

عون چودھری نے نواز شریف سے ملاقات میں کہا کہ پاکستانی عوام کی خواہش ہے کہ آپ جلد صحت یاب ہوکر پاکستان آئیں، آپ کی قیادت میں پاکستان نے پہلے بھی ترقی کی۔انہوں نے کہا کہ ملکی معاملات کو بہتر انداز سے چلانے کی آپ میں صلاحیت ہے، اس موقع پر نواز شریف نے ملکی معاملات بارے فکر مندی کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں