تحریک لبیک سے معاہدہ وزیراعظم کی اجازت کے بغیر پہلےہی طے کر لیا گیا تھا،احسن اقبال

اسلام آباد(نیوزٹویو) سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نےفیض آباد دھرنے سے متعلق انکشاف کیا ہے کہ تحریک لبیک کے ساتھ معاہدہ وزیراعظم کی اجازت کے بغیر پہلے ہی کر لیا گیا تھا ۔سابق وزیر احسن اقبال نے فیض آباد دھرنا کمیشن کو دیئے گئے بیان میں کہا ہے کہ تحریکِ لبیک کے ساتھ معاہدہ پہلے کیا گیا تھا جو اس وقت کے وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کو بعد میں دکھایا گیا۔
احسن اقبال نے دھرنا کمیشن کو دیئے گئے بیان میں انکشاف کیا کہ دھرنا معاہدے میں لیفیننٹ جنرل (ر) فیض حمید اصرار کر کے شامل ہوئے، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے معاہدہ دیکھا تو اعتراض کیا وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے وزیر کے استعفے اور فیض حمید کے معاہدے میں نام پر اعتراض کیا تھا۔
احسن اقبال نے بیان میں یہ بھی کہا کہ وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کو بتایا گیا کہ معاہدہ تو ہو چکا، اس پر دستخط بھی ہو گئے، اب اس سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔
واضح رہے کہ فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو کلین چٹ دے دی ہے۔انہیں اس معاملے میں بے قصور قرار دیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں