تربت کیچ کے علاقےبالگتر میں گاڑی کےقریب دھماکہ،چیئرمین یونین کونسل سمیت7افراجاں بحق

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے ضلع تربت کیچ کے علاقے بالگتر میں گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول سے ہونےوالےدھماکے کے نتیجے میں یونین کونسل چیئرمین اسحاق سمیت 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔ دھماکہ خیز مواد زمین میں دبایا گیا تھا  لیویز ذرائع کے مطابق دھماکہ تربت کیچ اور پنجگور کے درمیان بالگتر میں پیش آیا، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں سمیت امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

ذرائع کے مطابق ریموٹ کنٹرول دھماکے میں7 افراد جاں بحق ہوئے، دھماکہ یونین کونسل چیئرمین اسحاق کی گاڑی کے قریب ہوا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکہ خیز مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شواہد اکٹھے کرنے شروع کر دیئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں