ترکیہ اور شام کے زلزلےمیں جاں بحق افراد کی تعداد 19ہزارسے بڑھ گئی

انقرہ(ویب ڈیسک) ترکیہ اور شام میں خوفناک زلزلے میں جاں بحق  ہونے والے گزرتے لمحوں کے ساتھ بڑھتی جا رہی ہے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق اب تک اس بدترین زلزلے میں ہلاک ہو نے والے افراد کی تعداد 19 ہزار سے بڑھ گئی ہےجبکہ  ابھی تک ہزاروں افراد ملبے کے نیچے دبے ہو ے ہو ئے ہیں   متاثرہ علاقوں میں بچ جانے والے لاکھوں افراد بے گھر ہونے کے بعد شدید سردی میں کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ترکیہ اور شام کے بڑے حصے میں 6 فروری کو آنے والے زلزلے نے تباہی اور بربادی کی نئی تاریخ رقم کردی۔ دونوں ممالک میں اس قیامت خیز قدرتی آفت سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 19 ہزار 300 سے بھی بڑھ گئی ہے۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ترکی میں زلزلے سے اب تک 16 ہزار 200 جبکہ شام میں 3 ہزار 100 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں ترکیہ کے حکام نے اب تک 14 ہزار جبکہ شام میں 3 ہزار 162 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے ، جب کہ ملبے سےلاشیں اب بھی نکالی جا رہی ہیں تمام تر کوششوں کے باوجود کچھ علاقوں میں اب تک امدادی ٹیمیں نہیں پہنچ پائیں۔ترکیہ کا صوبہ ہاتائے کم و بیش 5 لاکھ شامی پناہ گزینوں کا عارضی گھر ہے، یہ صوبہ زلزلے سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں سے ایک ہے۔ ہاتائے کے دارالحکومت انطاکیہ کے قریب سڑکوں اور شہری ہوائی اڈے کو شدید نقصان پہنچا ہے جس کی وجہ سے وہاں امداد کی فراہمی بھی تاخیر سے شروع ہوئی ہے۔ہاتائے میں موجود شامی پناہ گزینوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنی زندگیاں بچانے کیلیے آبائی علاقے چھوڑ کر یہاں آئے لیکن ان کی مصیبتیں اب بھی ختم نہیں ہوئیں، زلزلے سے پیدا ہونے والی صورتحال تو شام میں ہونے والی بمباری سے بھی خوفناک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں