ترکیہ میں شدید زلزلہ،شدت 7.8 ریکارڈ

ترکی(نیوزٹویو)ترکیہ میں شدید زلزلے کے سبب عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا، لوگ سڑکوں پر نکل آئے، امریکی جیولوجیکل سروے نے بتایا کہ زلزلے کی شدت 7.8 ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزے کا مرکز ترکیہ سے جنوب میں تھا، جبکہ زلزلے کی گہرائی 17.9 کلومیٹر تھی۔

ترک میڈیا کے مطابق زلزلے کے شدید ترین جھٹکے ایک منٹ تک محسوس کیے گئے۔ذرائع کے مطابق زلزلے کے سبب متعد رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے اور ہلاکتوں کے خدشے کا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔

زلزلے کے جھٹکے قبرص، یونان، اردن اور لبنان میں بھی محسوس کئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں