تشددویڈیوکیس،چھٹاملزم شناخت کےلیےجیل،دوسرےکے جسمانی ریمانڈمیں توسیع

اسلام آباد(نیوزٹویو)جوڈیشل مجسٹریٹ وقار گوندل کی عدالت نے تھانہ گولڑہ کے علاوہ میں نازیبا ویڈیو بنانے، تشدد اور بلیک میلنگ کیس میں گرفتار چھٹے ملزم کو شناخت کیلئے جیل جبکہ دوسرے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں ایم روزہ توسیع کردی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران پشاور سے گرفتار چھٹے ملزم محب اللہ کو منہ ڈھانپ کر عدالت پیش کیاگیا،عدالت نے ملزم کو شناخت پریڈ کیلئے جیل بھجوانے کا حکم دےدیاا، دھر پہلے سے گرفتار ادراس قیوم بٹ کو بھی جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت پیش کیاگیااور پولیس کی طرف سے مزید ریمانڈ کی استدعا کی گئی، اس موقع پر ملزم کے وکیل فاروق سلہری نے کہاکہ میرا موکل کیس کے مرکزی ملزم عثمان مرزا والے واقعہ میں ملوث نہیں ہے بلکہ عثمان مرزا کے شوروم پر کمیشن پر کام کرتاہے، جس کا واقعہ سے کوئی تعلق نہیں ہے، استدعا ہے کہ ادراس قیوم بٹ کو جوڈیشل کردیاجائے، جس پر سرکاری وکیل نے مخالفت کرتے ہوئے کہاکہ ملزم سے مزید معلومات لیناہیں جس کیلئے تین روزہ جسمانی ریمانڈ دیاجائے، وکلاء کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے ادراس قیوم بٹ کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالہ کرتے ہوئے اسے دیگر ملزمان کے ساتھ آج دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں