تمام سرکاری اور افواج پاکستان کے ہسپتال کورونا مریضوں کے لیےکھولےجا ئیں،جسٹس قاضی فائزعیسٰی

اسلام آباد(نیوزٹویو) جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ مجھے اور میری اہلیہ دونوں کو کرونا ویکسین مکمل لگ چکی ہے لیکن تمام احتیاط کے باوجود ہم دونوں ڈیلٹا ویرینٹ کا شکار ہوئے ہیں بدقسمتی سے سماجی فاصلے کی پابندی پر عملدرآمد نہیں ہو رہا عید الاضحی کی نماز کے دوران بھی ایس او پیز کی خلاف ورزی ہوئی فیصل مسجد میں لوگوں نے کندھے سے کندھا ملا کر نماز ادا کی گئی جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ہسپتال سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ زندگی سب کا بنیادی حق اور صحت اس کا اہم ترین حصہ ہے، میں اور میری اہلیہ دونوں کو کرونا ویکسین مکمل لگ چکی ہے، تمام احتیاط کے باوجود ہم دونوں ڈیلٹا ویرینٹ کا شکار ہوئےقاضی فائزعیسیٰ نے کہا کہ ہسپتال میں بہترین علاج ہو رہا، ڈاکٹرز کا شکر گزار ہوں وباء کے دوران احتیاط کے حوالے سے اسلامی احکامات واضح ہیں کرونا کے دوران حالات کسی جنگ سے کم نہیں، جسٹس فائز عیسیٰ نے کہا کہ تمام سرکاری اور افواج پاکستان کے ہسپتال عوام کیلئے فوری کھولے جائیں طبقاتی تفریق کہیں عوام کے جانی نقصان کا باعث نہ بن جائےٹی وی اور ریڈیو پر کرونا ماہرین سے عوام کو آگاہی دلوائی جائے وباء سے نمٹنا ہماری مشترکہ قومی ذمہ داری ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں