توانائی بچت مہم،اسٹیٹ بینک نےملازمین کے لیے ہفتے میں دو روز’ورک فرام ہوم‘کی پالیسی متعارف کروا دی

کراچی(نیوزٹویو)اسٹیٹ بینک نے توانائی بچت مہم کے تحت ’ورک فرام ہوم‘ گھر سے کام کرنے کی پالیسی بنالی۔مرکزی  بینک  نے توانائی بچت مہم کے تحت ملازمین کو ہفتے میں دو روز گھر سے کام کرنے کی سہولت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔اسٹیٹ بینک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملازمین آفیشلزملاقاتوں میں کمی لائیں۔ائیر کنڈیشن کا استعمال احتیاط سے کریں اور دفتر میں دیر تک کام نہ کیاجائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں