توشہ خانہ کیس،احتساب عدالت  میں نواز شریف کی ضمانت منظور

اسلام آباد(نیوزٹویو)احتساب عدالت نے توشہ خانہ کیس میں نواز شریف کی ضمانت منظور کرلی گئی، عدالت نے نواز شریف کو 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف احتساب عدالت میں توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت ہوئی۔دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر دلائل دیتے ہوئے کہا نواز شریف نے سرینڈر کر دیا ان کے وارنٹ مسترد کردیں،وارنٹ مسترد ہوں گے تو ٹرائل آگے چلے گا۔سابق وزیراعظم کی قانونی ٹیم  نے 10 لاکھ روپے مچلکے عدالت میں جمع کروا دیئے۔

سابق وزیراعظم توشہ خانہ ریفرنس میں احتساب عدالت میں پیش ہوئے،۔ عدالت نے سماعت 20 نومبر تک ملتوی کردی۔ دوران سماعت جج محمد بشیر  نے ریماکس دئیے ویسے بہت مزا آتا ہے جب کافی لوگ جمع ہوتے ہیں۔ وکیل صفائی قاضی مصباح  نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مزا بھی آتا ہے جب لوگ جمع ہوں، لوگ کسی کے پیچھے اکٹھے نہیں ہوتے جن پر انہیں اعتماد نہ ہو،بس اب آپ سیاسی بات کر رہے ہیں، جج محمد بشیر کے جملے پر عدالت میں قہقہے۔

نواز شریف کی عدالتوں میں پیشی کے باعث سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے۔سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی احتساب عدالت پہنچے،یوسف رضا گیلانی بھی نوازشریف کے ہمراہ ملزم نامزد ہیں۔

توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم کے دائمی وارنٹ آج تک کیلئے معطل کیے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں