توشہ خانہ کیس کی تفتیش تحقیقات میں تبدیل، نیب نےعمران خان 17جولائی کوطلب کرلیا

اسلام آباد(نیوزٹویو) قومی احتساب بیورو( نیب) نےسابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کیس میں تفتیش کو تحقیقات میں تبدیل کردیا ہےاور انہیں 17جولا ئی کوطلب کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین کیخلاف جاری توشہ خانہ نیب انکوائری میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے ، نیب نے گواہوں کے بیانات اورشواہد کی روشنی میں انکوائری کو انویسٹی گیشن میں تبدیل کردیا ہے۔ نیب راولپنڈی کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو17 جولائی کو طلبی کا نوٹس بھجوا دیا گیا ہے جس میں ان کو17جولائی دن10بجے پیشی کی ہدایت کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق 17 جولائی کو نیب پیشی کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کوانکوائری رپورٹ بھی فراہم کی جائےگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں