توقع ہے کہ سینٹ قانون کرا یہ داری بل متفقہ طورپر پا س کرے گا،آل پا کستان انجمن تاجران،اجمل بلوچ

اسلام آباد(نمائندہ نیوزٹویو )ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن آبپارہ شاہین تاجر اتحاد گروپ اور آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نے کہا ہے کہ قانون کرایہ داری کا بل سینیٹ کمیٹی سے پاس ہونے پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، ممبران اسمبلی علی نواز اعوان، راجہ خرم نواز، سینیٹر فوزیہ ارشد، سینیٹر سیمی ایزدی، چوہدری ندیم الدین پی ٹی آئی کوآرڈینیٹر برائے تاجران کے مشکور ہیں۔ امید ہے انشااللہ سینٹ بھی متفقہ طور پر قانون پاس کرے گا جبکہ قانون کرایہ داری کے نفاذ سے تاجروں کو ریلیف ملے گا۔ اس قانون سازی میں اسلام آباد کی تاجر برادری کے سینئر نمائندوں کی کاوش شامل ہے۔ موجودہ بل سیکرٹری ٹریڈرز ایکشن کمیٹی خالد چوہدری اور سعید بھٹی نے مرتب کر کے ممتاز راہنما اور سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر بابر اعوان کو دیا۔ ان کی کاوش بھی قابل ستائش ہے پھر وہی بل اسد عمر صاحب نے سابقہ دور میں پیش کیا جو پاس نہ ہو سکا اب وہی بل پاس ہوا ہے۔ سب لوگ کریڈٹ لے رہے ہیں ان سے گزارش ہے کہ بل کو غور سے پڑھیں اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے صدر اور ان کی بنائی گئی کمیٹی کا کردار بہت اہم ہوگا۔ اس بل کی مخالفت کرنے والے بھی اب کریڈٹ لے رہے ہیں۔ شاہین تاجر اتحاد گروپ کے چیئرمین مانی بٹ اور وائس چیئرمین مصعب خان نے کہا ہے کہ منشور سب کے سامنے ہے ملٹی اسٹوری پارکنگ کی تعمیر ہماری اولین ترجیح ہوگی کیونکہ پارکنگ کی عدم دستیابی کی وجہ سے گاہک مارکیٹ کا رخ نہیں کرتے اس کے لیے سابقہ جی ٹی ایس اڈے پر ملٹی سٹوری پارکنگ تعمیر کروائی جائے گی اور مارکیٹ میں سکیورٹی کا نظام بہتر بنایا جائے گا شاہین تاجر اتحاد گروپ کے جنرل سیکریٹری اختر عباسی نے کہا کہ 24 جون کو آبپارہ کے باشعور تاجر شاہین تاجر اتحاد گروپ کو کامیاب کروائیں گے جب کہ مارکیٹ میں ترقی اور خدمت کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں