توہین عدالت کیس،عمران خان کو شوکاز نوٹس جاری،ذاتی حثیت میں طلب

اسلام آبادا(نیوزٹویو) ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری کو دھمکانے پر عمران خان کے خلاف توہینِ عدالت کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 31 اگست کو ذاتی حثیت میں طلب کر لیا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کے خلاف توہینِ عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں لارجر بینچ نے سماعت کی۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب اور جسٹس بابر ستار لارجر بینچ کا حصہ ہیں۔ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد جہانگیر جدون عدالت میں پیش ہوئے۔واضح رہے کہ عدالت کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری کو دی گئی دھمکیوں کا نوٹس لیا گیا تھا۔تمام ججز  نے مشاورت کے بعد عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں