تھریٹ الرٹ کوئی چیزنہیں،کراچی،حیدرآبادکےعوام الیکشن کی تیاری کریں،سیکرٹری الیکشن کمیشن

اسلام آباد(نیوزٹویو) سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان عمر حمید نے کراچی وحیدرآباد کےعوام کے نام پیغام میں کہا ہے کہ گھبرانے کی کوئی بات نہیں تھریٹ الرٹ کوئی سیریس چیز نہیں۔الیکشن کی تیاری کریں- سب کچھ ٹھیک ہوگا، پولیس و رینجرز کی خاطر خواہ نفری تعینات ہوگی

سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان عمر حمید نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا واضح فیصلہ آچکا ہے، اب بلدیاتی انتخابات کے ملتوی ہونے کی کوئی وجہ نہیں، تمام جماعتوں نے جس جگہ پر کوشش کرنی تھی وہ کر لی، الیکشن کمیشن میں باقاعدہ سب کو سنا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اب سارے الیکشن کی تیاری کریں، سکیورٹی اداروں نے یقین دلایا ہے کہ پوری تیاری ہے، سندھ حکومت کو اپنی ذمہ داریوں کا اندازہ ہے، الیکشن کروانا قومی فریضہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں