تہمینہ دولتانہ نےالیکشن میں پی ٹی آئی کے طاہر ا قبال کی کا میابی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

امروز تہمینہ دولتانہ نے این اے 164 تھری سے پی ٹی ائی کے طاہر اقبال کو کامیاب قرار دینے کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہےتہمینہ دولتانہ نے الیکشن کمیشن اور ریٹرننگ آفیسر کے فیصلوں کے خلاف اپیل دائر کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ وہاڑی سے متعدد بار رکن اسمبلی منتخب ہوچکی ہیں ،الیکشن کے دن تک تمام سروے اور اخبارات میں تہمینہ دولتانہ کی جیت کا کہا گیا مزید الیکشن کے روز 327 پولنگ اسٹیشنز سے 225 پولنگ اسٹیشنز سے میرے پولنگ ایجنٹس کو نکالا گیا ،طلب کئے جانے کے باوجود مجھے پرئیزڈانگ افسران نے فارم 45 نہیں دئیے،الیکشن کے روز میں 68250 ووٹ لے کر جیت رہی تھی،

پولنگ ایجنٹس کو نکال کر 15 ہزار جعلی ووٹ ڈلوائے گئے، مخالف فریق  طاہر اقبال کو 82084 ووٹ دلوا کر کامیاب قرار دے دیا گیا طاہر اقبال کو کامیاب قرار دینے کو فوری ریٹرننگ آفیسر کے سامنے چیلنج کیا درخواست میں دوبارہ ووٹوں کی گنتی اور نادرا سے انگھوٹھوں کی تصدیق کی استدعا کی تھی،ریٹرننگ آفیسر اور الیکشن ٹریبونل نے دوبارہ ووٹنگ اور نادرا تصدیق کی درخواستیں مسترد کردیں اب سپریم کورٹ سے استدعا ہے کہ وہ طاہر اقبال کی کامیابی کا نوٹیفکییشن کالعدم قرار دے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں