تیسرا ون ڈے، پاکستان  کاافغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوزٹویو)پاکستان اور افغانستان کے درمیان تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں، ٹیم میں محمد نواز، فہیم اشرف، وسیم جونیئر اور سعود شکیل کو شامل کیا گیا ہے، سعود شکیل کا یہ ڈیبیو میچ ہوگا۔

سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ آج کولمبو میں کھیلا جارہا ہے، یہ میچ جیت کر پاکستان ٹیم ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن پر آ جائے گی۔

واضح رہے کہ تین ون ڈے میچز کی سیریز میں پاکستان کو دو صفر سے برتری حاصل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں