تیمور سلیم کا انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر الیکشن کمیشن کو خط

پشاور(نیوزٹویو) پی ٹی آئی کے رہنما تیمور سلیم جھگڑا نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔
پی ٹی آئی رہنما تیمور سلیم جھگڑا کی جانب سے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہےکہ ڈی آر او اور آر او نے عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا ہے، ڈی آراو نے (ن) لیگ کے امید وارکو فائدہ پہنچانے کیلئےالیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی کی۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس کے اعلامیےمیں کہا گیا ہے کہ عوام نے 8 فروری کو تحریک انصاف کو واضح اکثریت دی ہے۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہےکہ عوام کے مینڈیٹ کی توہین پر ملک کے اندر ہی سے نہیں پوری دنیا سے آوازیں بلند ہورہی ہیں، مرکز، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں حکومت سازی کی حکمت عملی کیلئے خصوصی کمیٹیاں قائم کی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں