ججز کا خط، معاملے کی تحقیقات کیلئے کمیشن تشکیل دینے کی درخواست دائر

اسلام آباد(نیوزٹویو)اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی جانب سے سپریم جوڈیشل کونسل کو لکھے گئے خط کی تحقیقات کےلیے کمیشن تشکیل دینے کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی گئی۔
سپریم کورٹ میں درخواست میاں داود ایڈوکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی، درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ججز کے خط میں لگائے الزامات کی انکوائری کیلئے اعلیٰ کمیشن بنایا جائے، انکوائری میں جو بھی قصوروار قرار پائے اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز نے عدالتی کیسز میں مبینہ مداخلت پر سپریم جوڈیشل کونسل کو خط بھیج دیا ہے۔ خط جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس طارق محمود جہانگیری، جسٹس بابر ستار، جسٹس سردار اسحاق، جسٹس ارباب محمد طاہر، جسٹس ثمن رفعت امتیاز کی جانب سے لکھا گیا ہے۔
ججز کے جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ عدلیہ میں مداخلت اور ججز پر اثر انداز ہونے پر جوڈیشنل کنونشن بلایا جائے۔ ججز نے خط میں کہا ہے کہ خط لکھنےکا مقصد سپریم جوڈیشل کونسل سے رہنمائی لینا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں