ججز کے خلاف مہم میں‌ایف آئی اے کی کارروائی قانون کے مطابق ہے،نگران وزیراطلاعات

اسلام آباد( نیوزٹویو)نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ ججز کے خلاف مہم کے بعد وفاقی تحقیقاتی ادارے کی کارروائی قانون کے مطابق ہے اس میں کسی کو ہراساں نہیں کیا گیا۔اتوار کو پی ٹی وی ہیڈکواٹرز اسلام آباد میں ڈی جی ایف آئی اے کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ عدلیہ کے خلاف چلنے والی مہم پر جے آئی ٹی بنائی گئی، تقریباً 100 انکوائریز ہوچکی ہیں، آئین کے آرٹیکل 19 کے تحت اظہار رائے کی آزادی لامحدود نہیں ہے، جو کچھ عدلیہ پر تنقید ہوئی وہ تنقید کے زمرے میں نہیں آتی۔
انہوں نے کہا کہ کسی کو ہراساں نہیں کیا گیا، کسی کو اٹھایا گیا اور نہ رات میں دروازہ کھٹکھٹایا گیا، ججز کے خلاف مہم کے بعد ایف آئی اے کی کارروائی قانون کے مطابق ہوئی ہے تنقید کو تہذہب کے دائرے میں رہ کر کیا جانا چاہیے، بہتان تراشی اور تذلیل سے اجتناب کرنا چاہیے، جبکہ جے آئی ٹی اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہے۔
مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ قانون سازی پارلیمان کا اختیار ہے، کسی کو نوٹس دینا متعلقہ اداروں کا اختیار ہے، ایف آئی اے قانون کے مطابق کام کررہا ہے۔
ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے کہا کہ نوٹس جاری کرنے کا مقصد کسی کی گرفتاری نہیں ہے صرف یہ کہا گیا ہے کہ آکر اپنا موقف دیں 32صحافیوں کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں اس پر شور مچا دیا گیا یہ غلط ہوا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں