جج شوکت کمال ڈار نے گستاخانہ مواد کیس کی سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ سنا دیا

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر پر انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج شوکت کمال ڈار نے کیس کی سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ سنا دیا۔ توہین رسالت کا جرم ثابت ہونے پر مجرم ابتسام المصطفی کو 295 کے تحت عمرقید کی سزا سنا دی۔ مقدمہ میں شامل تعزیرات پاکستان انسداد دہشتگردی ایکٹ اور سائبر کرائم کی دیگر دفعات کے تحت مجموعی طور پر 40 سال قید کی سزا کا حکم دیا۔ مجموعی طور پر 25 لاکھ روپے جرمانے کی بھی سزا  اور منقولہ وغیر منقولہ جائیداد ضبطگی کا  بھی حکم دے دیا۔ مجرم ابتسام المصطفی پر سوشل میڈیا پر توہین رسالت پر مبنی گستاخانہ مواد کی تشہیر کا الزام تھا۔ مجرم کے خلاف مقدمہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ راولپنڈی میں 2018 میں محمد سعید کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔ مقدمے میں توہین رسالت، توہین مذہب، انسداد دہشتگردی اور انسداد سائبر کرائم ایکٹ کی متعلقہ دفعات درج تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں