جدہ میں آج شدید بارش،اسکول اور یونیورسٹیاں بند

جدہ(ویب ڈیسک)سعودی عرب کے شہر جدہ میں آج شدید بارشوں کی وجہ سے اسکول اور یونیورسٹیاں بند رہیں۔وزارت تعلیم نے اتوار کو اعلان کیا تھا کہ جدہ، رابیغ اور خلیس کے اسکولوں میں فزیکل کلاسز معطل رہیں گی۔سعودی عرب کے محکمہ موسمیات نے گزشتہ روز ہی الرٹ جاری کیا تھا کہ مکہ میں صبح 10 بجے تک تیز بارش ہوگی۔

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ریاض، ہائل، الجوف اور ملک کے شمالی علاقوں میں دھند چھائی رہے گی۔مکہ، جدہ، الجموم، بحرہ، خلیس، اصفان، الکامل، راحت، مدرکاہ، ہدیٰ الشام، تھوال اور رابیغ کے علاقوں میں بھی بارش متوقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں