جشنِ آزادی ،صدر اور وزیر اعظم کی قوم کو مبارکباد

اسلام آباد(نیوزٹویو)صدر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف نے جشن آزادی کے موقع پر قوم کو مبارک باد پیش کی۔

صدر عارف علوی نے اپنے پیغام میں کہاکہ آج قوم کو درپیش سماجی، سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف یوم آزادی کے موقع پر مقبوضہ کشمیروں کو یاد رکھتے ہوئے کہا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کی عوام کو سیاسی، اخلاقی اور سفارتی مدد فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں